دستور شاہراہ دھرنا جاری

0
759

اسلام آباد: دستور شاہراہ دھرنا جاری ہے جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں احتجاجی کیمپ بدستور قائم ہیں۔ مظاہرین کی موجودگی کے باعث دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ مکمل طور پر بند ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔

تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی الشفا آئی ہسپتال منتقلی تک احتجاج جاری رہے گا۔ تحریک کے مطابق ذاتی معالجین کی موجودگی کے بغیر عمران خان کا علاج شروع نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے لیے بورڈ قائم کر دیا گیا ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں اسپتال منتقلی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ دھرنے کے شرکا کو کھانے، پانی اور ادویات تک رسائی میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ ترجمان تحریک نے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود مظاہرین کی بنیادی سہولیات تک رسائی روکنا غیر انسانی اقدام ہے۔

تحریک کی قیادت کا کہنا ہے کہ دستور شاہراہ دھرنا جاری رہے گا اور وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ظلم، محاصرے اور دباؤ کے ہتھکنڈے تحریکوں کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے اور یہ جدوجہد آئین، قانون اور عوامی حقِ نمائندگی کے تحفظ کے لیے جاری رہے گی۔

قائد حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی ادویات تک رسائی روکنے کے اقدام کو بھی تحریک نے قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو انسانی ہمدردی پر فوقیت دینا درست نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا