فیلڈ مارشل عاصم منیر جرمنی دورہ

0
36

میونخ: فیلڈ مارشل عاصم منیر جرمنی دورہ کے دوران 12 سے 14 فروری تک 62ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ عاصم منیر نے بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر جرمنی دورہ کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرمن حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ، جرمن چانسلر کے خارجہ و سلامتی پالیسی کے مشیر گنٹر ساٹر اور وفاقی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں عصری سیکیورٹی چیلنجز، دوطرفہ دفاعی تعاون اور عالمی امن و استحکام کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

مزید برآں، برازیلین مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگوئیار فریرے سے بھی ملاقات ہوئی جس میں عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل سے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی روابط مضبوط بنانے کے امور زیر بحث آئے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ دورہ پاکستان کے عالمی سطح پر دفاعی و سفارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا