وفاقی اداروں کے رمضان اوقاتِ کار جاری

0
743

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں کے لیے ماہِ رمضان کے اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ دفاتر کو نئے اوقات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ جبکہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

مزید برآں جمعہ کے روز تمام وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران ملازمین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

حکام کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سرکاری امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقاتِ کار پر سختی سے عمل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا