لاہور میں 5 سالہ بیٹے کا قتل، باپ گرفتار

0
357

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مخالفین کو پھنسانے کے لیے مبینہ طور پر 5 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پانچ سالہ اذان نامی بچہ چوہنگ کے علاقے سے اغواء ہوا تھا، جبکہ اغواء کے بعد بچے کی لاش کاہنہ سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

بچے کے اغواء کا مقدمہ والدہ کے بیان پر درج کیا گیا تھا۔ تاہم تفتیش کے دوران پولیس کو بچے کے والد پر شبہ ہوا جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزم اعظم نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغواء اور قتل کی اس واردات میں ایک اور ملزم بھی ملوث تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مخالفین کو پھنسانے کی نیت سے اپنے ہی بیٹے کو قتل کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا