ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

0
454

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں سونا 71 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 5 ہزار 108 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 374 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 948 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا