ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شامل نہیں:برطانیہ

0
727

لندن: برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شامل نہیں ہے، تاہم موجودہ صورتحال کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتی۔

حکومتِ برطانیہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ برطانوی حکام کے مطابق لندن نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسئلے کے حل کی حمایت کی ہے۔

برطانوی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح

حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خطے میں موجود برطانوی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے تازہ صورتحال پر غور کے لیے ہنگامی ’کوبرا‘ اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سیکیورٹی اور سفارتی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

برطانوی حکام نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا