ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد اضافہ

0
670

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد اضافے کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 574 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی اضافہ

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 100 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 278 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اضافہ مقامی مارکیٹ پر براہِ راست اثر انداز ہو رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا