ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

0
433

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور فائرنگ کے تبادلے میں فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 11 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں سی ٹی ڈی ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران فتنۃ الخوارج کے 4 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 11 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور جوتر کے اطراف ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گرد پولیس چوکیوں اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا