سندھ بھر میں اسکولز اور کالجز کیلئے اسپرنگ ہالیڈیز کا اعلان

0
535

کراچی: سندھ حکومت نے توانائی بچانے کے اقدامات کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجز میں اسپرنگ ہالیڈیز کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق تمام کالجز 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔ اس حوالے سے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ضرورت کے مطابق آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، جبکہ شیڈول امتحانات اور موک امتحانات اپنے مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق ہی ہوں گے۔

حکام کے مطابق کالجز کی تعطیلات سے امتحانات کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بھی اسپرنگ ہالیڈیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی اسکول 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور تعطیلات کا اطلاق امتحانی عمل پر نہیں ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا