خطے کے دیگر ممالک کیساتھ تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو

0
594

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر عالمی برادری جنگ کے اصل ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور سیکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور کسی بھی ملک کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی قیادت کو خط لکھ کر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ خط میں ایرانی عوام اور امتِ مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی جانب سے ہمدردی اور دعاؤں کا پیغام بھی دیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا