افغانستان سے متعلق پاکستان اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھے گا، دفتر خارجہ

0
413

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے حوالے سے اپنی موجودہ پالیسی پر ہی عمل جاری رکھے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، تاہم اس حوالے سے مطلوبہ یقین دہانیاں موصول نہیں ہو سکیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں افغانستان کا دورہ کرنے والا وفد پاکستانی حکومت کی اجازت سے نہیں گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ایران کے تیل بردار جہازوں سے متعلق معاملات ایران اور متعلقہ حکومتوں کے درمیان ہیں اور پاکستان کا اس حوالے سے کوئی مخصوص مؤقف نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ رابطوں کے بارے میں فی الحال حتمی طور پر تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا