کراچی: سندھ حکومت نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 13 مارچ کو صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کے باعث صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔





