امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل کی خریداری کی اجازت دے دی

0
290

واشنگٹن: امریکا نے عارضی طور پر دیگر ممالک کو پابندیوں کے باوجود روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے جس کا مقصد جنگ کے دوران عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی یہ اجازت 11 اپریل تک برقرار رہے گی۔

اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق یہ محدود اور قلیل مدتی اقدام صرف اس تیل پر لاگو ہوگا جو پہلے سے ترسیل کے مراحل میں ہے اور اس سے روسی حکومت کو کوئی نمایاں مالی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی کمی دیکھی گئی۔

امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتوں میں یہ عارضی اضافہ ایک مختصر اور وقتی خلل ہے جو طویل مدت میں امریکی معیشت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا