وزیراعظم شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق

0
68

جدہ: پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی حالیہ صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا