کراچی پورٹ سے یو اے ای کیلئے نئی فیڈر شپنگ سروس کا آغاز

0
299

کراچی: کراچی پورٹ سے متحدہ عرب امارات کیلئے نئی فیڈر شپنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن کیلئے باقاعدہ شپنگ سروس شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی فیڈر سروس ٹرانشپمنٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے جس سے پاکستان کے درآمد اور برآمد کنندگان کو عالمی شپنگ نیٹ ورک تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر کے مطابق اس اقدام سے کراچی پورٹ کے علاقائی بندرگاہوں کے ساتھ رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ پہلا فیڈر شپ بھی کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے۔

محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ نئی سروس کے آغاز سے پاکستان کی سپلائی چین مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے کے جی ٹی ایل کے سی ای او خرم عزیز کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جدید لاجسٹک نیٹ ورک سے پاکستانی تجارت کو نمایاں فائدہ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا