امریکا نے سپریم لیڈر سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا

0
376

واشنگٹن: امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے انصاف کے لیے انعامات پروگرام کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ان ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں جن میں مجتبیٰ خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے افراد کو 10 ملین امریکی ڈالر تک انعام دیا جا سکتا ہے اور وہ امریکا منتقل ہونے یعنی ری لوکیشن کے اہل بھی ہو سکتے ہیں۔

امریکا کی جانب سے جن ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام رکھا گیا ہے ان میں ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی اور سپریم کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد پاسداران انقلاب کے مختلف عناصر کی کمان اور رہنمائی کرتے ہیں جو دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی، تنظیم اور انجام دینے میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ علی لاریجانی آج تہران میں یوم القدس کی ریلیوں میں شریک ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی شرکت کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا