سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دو ڈرون مار گرائے، وزارت اطلاعات

0
446

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دو ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے مار گرایا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دو ڈرون کو کامیابی سے روک کر مار گرایا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون کو الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈرون حملے میں کسی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تاہم ڈرون کو مار گرانے کے بعد گرنے والے ملبے کی وجہ سے معمولی نقصان ہوا۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ طالبان حکومت کے دعوؤں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم متعدد دہشت گرد تنظیموں کو پناہ اور معاونت فراہم کر رہی ہے جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھی شامل ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع اور رجیم کے دیگر اکاؤنٹس جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے کے حوالے سے بدنام ہیں۔ حال ہی میں ان اکاؤنٹس نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا اور پائلٹوں کو گرفتار کرنے کی خبریں بھی پھیلائی تھیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعد ازاں افغان رجیم کے ان اکاؤنٹس نے یہ دعوے حذف کر دیے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا