احتساب عدالت کی نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی منظوری

0
136

لاہور: احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔

احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مزید کارروائی کے لیے شواہد موجود نہیں، لہٰذا انکوائری بند کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔

احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے فیصلے میں کہا کہ نیب لاہور نے قانون کے مطابق چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کی ہے۔

نیب لاہور کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، جس کے باعث تفتیش بند کر دی گئی۔

سماعت کے دوران مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے دلائل پیش کیے، جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تفتیش پہلے ہی بند کی جا چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا