رحیم یار خان: بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی تقسیم کےدوران چھت گرنےسے 8 خواتین جاں بحق، 76 زخمی

0
701

رحیم یار خان: ریسکیو 1122 کے مطابق چک 125 پی میں افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کئی خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم وصول کرنے کے لیے ایک ریٹیلر شاپ کی چھت پر موجود تھیں کہ اچانک چھت گر گئی۔

حادثے کے بعد ریسکیو 1122، ایدھی فاؤنڈیشن اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی خواتین کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط وصول کرنے کے لیے 200 سے زائد خواتین چھت پر موجود تھیں، جو کمزور ہونے کے باعث اچانک گر گئی۔

زخمی خواتین کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

بعد ازاں مسرت جبیں کمشنر بہاولپور شیخ زید اسپتال پہنچیں، زخمی خواتین کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ظہیر انور جپہ ڈپٹی کمشنر نے حادثے پر بریفنگ دی۔ حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق خواتین کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ کمشنر بہاولپور کے مطابق 76 خواتین زخمی ہوئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا