وزن کم کرنیوالی ادویات وزن گھٹانے کے علاوہ کیا فائدے رکھتی ہیں؟

0
497

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جی ایل پی-1 کلاس کی وزن کم کرنے والی ادویات نہ صرف وزن کم کرنے میں مددگار ہیں بلکہ توانائی سے بھرپور زندگی گزارنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

ہر آٹھ امریکیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ وہ ان انجیکشنز کا استعمال کر رہے ہیں، جو 2020 کی دہائی کے آغاز میں امریکا میں مقبول ہوئے۔

سائنسدانوں کے مطالعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان ادویات کے استعمال سے دیگر اعضاء کے نظام پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ یہ ادویات نقصان دہ سوزش کو کم کر سکتی ہیں، جو مہلک کینسر، ڈیمنشیا اور قلبی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔

امریکن کڈنی فنڈ کے مطابق جی ایل پی-1 ادویات گردوں کی بیماری کے بگڑنے اور گردوں کے فیل ہونے کے امکانات کو بھی کم کر سکتی ہیں۔

کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق سیماگلوٹائڈ، جو اوزیمپک اور ویگووی میں استعمال ہونے والا بنیادی جز ہے، جگر کی بیماری کے علاج میں دو تہائی مریضوں میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کلاس کی ادویات نہ صرف موٹاپے کے علاج میں مددگار ہیں بلکہ مجموعی صحت اور طویل مدتی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا