جنگ بندی: ایران کا آبنائے ہرمز سب کیلئے 2 ہفتے کیلئے کھولنےکا اعلان

0
1232

امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کیلئے تمام ممالک کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قومی سلامتی کونسل کی منظوری سے جاری بیان میں کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مشکور ہیں، جنہوں نے خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل اور 15 نکاتی تجاویز کی روشنی میں امریکا کی مذاکرات کی درخواست قبول کی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 10 نکاتی تجاویز پر مشتمل ایک عمومی فریم ورک سے بھی اتفاق کیا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر حملے بند کر دیے گئے تو ایرانی افواج بھی اپنی دفاعی کارروائیاں روک دیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج سے رابطے کی صورت میں آبنائے ہرمز سے دو ہفتوں کیلئے محفوظ گزرگاہ فراہم کی جائے گی، تاہم اس کے لیے بعض تکنیکی شرائط کا خیال رکھنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا