سعودی عرب کا امریکا ایران جنگ بندی کا خیر مقدم، یو اے ای نے اپنی فتح قرار دیدیا

0
920

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ یو اے ای نے جنگ کے دوران اپنی خودمختاری اور وقار کا کامیابی سے دفاع کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔

انور قرقاش کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران اماراتی دفاعی نظام نے مؤثر کردار ادا کیا، جبکہ دشمن کی جارحیت کے باوجود ملک کی ترقیاتی کامیابیاں محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ امارات خطے کے پیچیدہ حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اماراتی قیادت مستقبل کی تشکیل میں مضبوط کردار ادا کرتی رہے گی اور طاقت، استحکام اور ثابت قدمی کے ذریعے اماراتی ماڈل کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رہنا چاہیے۔ سعودی عرب نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جنگ بندی خطے میں جامع اور پائیدار امن کی طرف پیش رفت ثابت ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا