بیساکھی میلہ: 2700 سے زائد بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

0
343

لاہور: بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے 2 ہزار 700 سے زائد بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں ان کے لیے لنگر، ٹرانسپورٹ اور فوری طبی امداد سمیت بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

سکھ یاتریوں نے پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی نے ان کے دل جیت لیے۔

پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور سکھ برادری کے لیے اس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

شیڈول کے مطابق سکھ یاتری پہلے ننکانہ صاحب میں قیام کریں گے، جس کے بعد وہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے جہاں 14 اپریل کو بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔

بعد ازاں یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کی یاترا کریں گے، جبکہ واپسی 19 اپریل کو متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا