امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اعلیٰ وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

0
2176

ایران کے ساتھ جامع جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ان کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں۔ نور خان ایئر بیس پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر کا طیارہ چترال کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، جہاں پاک فضائیہ کی جانب سے اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ طیارہ صبح 10:33 بجے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر نے مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود سے گریز کرتے ہوئے طویل راستہ اختیار کیا۔ میری لینڈ سے روانگی کے بعد طیارے نے پیرس میں تقریباً ڈھائی گھنٹے کا اسٹاپ اوور کیا۔

مزید بتایا گیا کہ طیارہ جارجیا، آذربائیجان، ترکمنستان اور تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا، جبکہ افغان فضائی حدود بھی استعمال نہیں کی گئی۔

یہ دورہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ جنگ بندی مذاکرات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا