اسلام آباد مذاکرات کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

0
771

اسلام آباد: امریکا کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایرانی اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان سے واپس ایران روانہ ہو گیا۔

وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کر رہے تھے، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روانگی کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کو رخصت کیا۔

ایرانی وفد نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کی، جن میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وفد بھی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس روانہ ہو چکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا