ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان میں مسئلہ کشمیر پر بات کا امکان

0
485

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورۂ پاکستان کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات چیت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں ان سے مدد مانگی تھی۔

پاکستان نے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا تھا، تاہم بھارت نے فوری طور پر اسے مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کشمیر ایک دوطرفہ مسئلہ ہے اور کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

بھارت کا کہنا تھا کہ ثالثی اسی صورت ممکن ہے جب دونوں ممالک اس پر رضامند ہوں، جو اب تک ممکن نہیں ہو سکا۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی یہی مؤقف رکھتے ہیں کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو امریکا مدد فراہم کر سکتا ہے، تاہم وہ ازخود مداخلت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور مئی 2025 کی صورتحال کے تناظر میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آ سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا