خامنہ ای کی تدفین میں تاخیر کیوں؟ اہم فیصلے پر حکومتی حلقوں میں مکمل خاموشی

0
374

تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کو تقریباً دو ماہ گزرنے کے باوجود ان کی تدفین کے مقام سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امام رضا مزار کے انتظامات سنبھالنے والی مذہبی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ مزار کے احاطے میں تدفین کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جبکہ اس معاملے پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ادارے کے مطابق تدفین کے مقام کے تعین کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، تاہم سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے میں مذہبی، سیاسی اور عوامی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو ہونے والے حملوں میں علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد سے تدفین کے مقام سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، تاہم اب تک کسی ایک مقام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق سابق سپریم لیڈر کی تدفین کا مقام ایران میں نہ صرف مذہبی بلکہ سیاسی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے، اسی لیے اس فیصلے میں غیر معمولی احتیاط برتی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا