کمرہ عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے بدتمیزی اور تلخ کلامی، وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس

0
445

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پیش آئے واقعے پر جسٹس محمد سلیم جیسر نے وکیل غلام اکبر جتوئی کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق وکیل نے عدالتی تنبیہ کے باوجود نامناسب اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا، جس پر انہیں تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر سندھ بار کونسل اور ہائیکورٹ بار کے صدر کو بھی خط ارسال کر دیا ہے تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق غلام اکبر جتوئی ایڈووکیٹ کے خلاف 80 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

یاد رہے کہ 20 اپریل کو سماعت کے دوران وکیل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر عدالت کے روکنے کے باوجود وکیل نے نامناسب رویہ اختیار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا