ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے

0
589

عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کی قیادت میں ایرانی وفد نے اہم سفارتی دورے کا آغاز کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وفد کا استقبال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عاصم منیر نے کیا۔ دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عباس عراقچی اپنے اس دورے کے بعد مسقط اور ماسکو بھی جائیں گے، جہاں وہ علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر مزید مشاورت کریں گے۔

اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک ایران کی سفارتی ترجیحات میں سرفہرست ہیں اور ان دوروں کا مقصد شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ اور موجودہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ سفارتی سرگرمیاں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ امن عمل کے لیے نہایت اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا