اسلام آباد میں ایک ہی گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

0
120

اسلام آباد کے علاقے تھانہ نون کی حدود میں ایک ہی گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتول حبیب الرحمٰن سیکیورٹی گارڈ تھا جو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے اطلاع دینے والے سیکیورٹی گارڈ اور اہلِ محلہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں جبکہ شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت جاننے اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے تمام ممکنہ زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا