کراچی میں منشیات و جرائم کے خلاف بڑا ایکشن، ایس ایچ او سکھن سمیت 5 اہلکار معطل

0
112

کراچی میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ڈسٹرکٹ ملیر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سکھن سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

پولیس کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں ایس ایچ او سکھن خالد حسین کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل عبدالجبار منگی، کانسٹیبل نور محمد، کانسٹیبل ولایت خان نیازی اور سپاہی عبدالخالد شامل ہیں۔ تمام اہلکاروں کو بی کمپنی گارڈن ہیڈکوارٹر ساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں پر منشیات فروشی اور دیگر منظم جرائم کی سرپرستی کے الزامات ہیں، جبکہ ایس ایچ او خالد حسین پر منشیات فروشوں سے رشوت لینے کے بھی سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں گٹکا، ماوا، منشیات یا جوا سٹہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سختی سے متنبہ کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی علاقے میں جرائم کی شکایت ملی تو نہ صرف ایس ایچ او بلکہ متعلقہ عملے کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا