ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

0
460

پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے دورۂ پاکستان کے دوران پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تھے اور اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا