جنوبی وزیرستان میں دراندازی ناکام، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان چیک پوسٹیں تباہ

0
332

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ بعد ازاں افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے زلول خیل کے علاقے میں شہری آبادی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر وانا کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اشتعال انگیزی کی کوشش ہے، تاہم پاک فوج نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار متعدد افغان چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق فورسز ہر قسم کی دراندازی اور حملوں کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا