کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 772 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونے کی قیمت 44 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 616 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔





