وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئےگیس دینے سے انکار کردیا

0
500

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے بعد انہوں نے صورتحال سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

مزمل اسلم نے مؤقف اختیار کیا کہ سی این جی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے جواب دیا کہ ملک میں گیس کی قلت ہے، تاہم ایل این جی کی درآمد کے بعد اضافی گیس کی فراہمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا