یامر میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی

0
380

دیامر: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے حلقہ جی بی اے 18 تانگیر میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ انتخابی ریلی کے دوران مبینہ ہوائی فائرنگ کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص کے ہاتھ سے بندوق پھسل جانے کے باعث فائر ہوا، جس سے یہ جانی نقصان پیش آیا۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان فیصل احسن پیرزادہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اور ایس پی کو مکمل انکوائری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران سکیورٹی مزید سخت کرنے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اضافی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا