وینزویلا: زلزلے کے 6 روز بعد ملبے تلے دبے 3 سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا

0
280

کاراکاس: اردن کی انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں زلزلے سے منہدم عمارت کے ملبے تلے دبے 3 سالہ بچے کو 6 روز بعد بحفاظت زندہ نکال لیا۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں تک خصوصی آلات اور تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبہ احتیاط سے ہٹایا، جس کے نتیجے میں بچے کو بغیر کسی چوٹ کے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بچے کو موقع پر موجود طبی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز کے مطابق تباہ کن زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1,719 ہو چکی ہے جبکہ 5,034 افراد زخمی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہزاروں افراد اب بھی لاپتا ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا