کراچی: شارجہ سے کراچی آنے والا ایک کارگو طیارہ بحیرہ عرب میں اورماڑا کے قریب پرواز کے دوران لاپتا ہو گیا، جس کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی کارگو کمپنی کے طیارے سے رات 9 بج کر 32 منٹ پر رابطہ منقطع ہوا۔ اس وقت طیارہ کراچی سے تقریباً 300 ناٹیکل میل دور سمندر کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو پرواز شارجہ سے کراچی آ رہی تھی، تاہم اچانک فضائی رابطہ ختم ہونے کے بعد طیارے کی تلاش کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق طیارے کی آخری لوکیشن اور دیگر تکنیکی معلومات کی مدد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔






