لنڈی کوتل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 جاں بحق

0
598

خیبر: ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں زمین کے تنازع پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متنازع اراضی پر درخت کاٹنے کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد دونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال لنڈی کوتل منتقل کیا، جہاں سے شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ مزید کشیدگی کے پیش نظر اضافی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا