آپریشن شعبان میں مزید 7 دہشتگرد ہلاک

0
536

کوئٹہ: بلوچستان میں مانگی ڈیم پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، جس کے دوران مزید 7 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشنز میں اب تک 102 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں شریک سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے اور امن دشمنوں کو کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا