ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

0
477

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا