شیخ حسینہ کے 6.2 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط

0
486

بنگلا دیشی حکام نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے خاندان اور 10 کاروباری گروپوں سے منسلک 6 ارب 20 کروڑ ڈالر (تقریباً 760 ارب ٹکا) مالیت کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔

بنگلا دیشی حکام کے مطابق ضبط کیے گئے اثاثوں میں ملک کے اندر 570 ارب ٹکا اور بیرون ملک 190 ارب ٹکا مالیت کے اثاثے شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2024 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد شیخ حسینہ، ان کے قریبی رشتہ داروں اور ان سے منسلک کاروباری گروپوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

بنگلا دیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ اختیار محمد مامون کے مطابق اب تک شیخ حسینہ اور ان سے وابستہ افراد کے خلاف 98 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ بیرون ملک منتقل کی گئی رقوم کی واپسی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ حسینہ اگست 2024 میں بنگلا دیش چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں۔ ان کی عدم موجودگی میں مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں، جن میں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت بھی شامل ہے، جبکہ بنگلا دیش حکومت بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا