نائیجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے

0
429

ابوجا: نائیجیریا کے جنوب مغربی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سمیت مجموعی طور پر 32 افراد سوار تھے۔

نائیجیریا کے وزیر ہوابازی فیسٹس کیامو کے مطابق ہیلی کاپٹر اوندو ریاست کے علاقے اگبوکوڈا میں ایک بحری اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی، تاہم حادثے کی شدت کے باعث متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات بھی شروع کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا