وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پرغور

0
137

اسلام آباد (طلوع نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ، وفاقی کابینہ نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کے قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی ۔

وفاقی کابینہ نے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کو سرمایہ کاری بورڈ کا حصہ بنانے کی بھی منظوری دی ۔

وفاقی کابینہ میں قومی بھنگ پالیسی کی منظوری نہ ہوسکی۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا