چیئرمین پی ٹی آئی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے ہم مداخلت نہیں کرسکتے،لاہور ہائیکورٹ

0
143

لاہور(طلوع نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایف آئی اے اسلام آباد کی تحویل میں ہیں،یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،عدالت کس طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے؟بہتر ہے آپ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفر کیس میں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور حاضری لگائی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اٹک جیل میں موجود تھی۔عدالت نے حاضری لگانے کے بعد عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی تھی۔ سماعت کے بعد جج ابو الحسنات ذوالقرنین اٹک جیل سے اسلام آباد چلے گئے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کر دی تھی،تاہم عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا