اے این ایف کی کارروائیاں،29کلوگرام منشیات برآمد،5ملزمان گرفتار

0
134

لاہور(طلوع نیوز)اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے بین الاقوامی سمگلران کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ پنجاب کے مُختلف ائیر پورٹس اور کارگو کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہے،بڑی مقدار میں منشیات بحرین اور متحدہ عرب امارات بھجوائی جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کو انٹیلیجنس ذرائع سے بین الاقوامی سمگلنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔ اے این ایف کے عملہ نے نہایت جانفشانی اور باریک بینی سے نگرانی شُروع کر دی ۔ مجموعی طور پر 8 کارروائیوں کے دوران 29 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں 2 عدد شیمپو کی بوتلوں میں چھپائی گئی400 گرام آئس برآمد ہوئی، مذکورہ پارسل راولپنڈی سے بحرین کے لئے بُک کیا گیا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 79 ہیروئین بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، ساہیوال کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-676 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبر QR-621 کے ذریعے قطر جانے والا مسافر بھی گرفتار کیا گیا، بہاولنگر کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 532 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 2 کلو 300 گرام آئس برآمد ہوئی،سرگودھا کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-769 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

اے این ایف حکام کا مزید کہنا ہے کہ محمدی چوک حیدرآباد پر سجاول کے رہائشی ملزم سے 10 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، علی مسجد طورخم کے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی، غیر ملکی ( افغانی) منشیات خیبر سے پنجاب اسمگل کر رہا تھا۔ زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمدکی گئی، تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا