اسلام آبادہائیکورٹ :چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اپیل پرسماعت

0
145

اسلام آباد(طلوع نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، درخواست میں جج کی تعیناتی بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں اپیل پر سماعت آج ہوگی، اپیل میں جج کی تعیناتی بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز اپیل پر سماعت کریں گے، عدالت نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر آج تک حکمِ امتناعی جاری کر رکھا ہے اور اٹارنی جنرل سے جیل ٹرائل کی وجوہات پر مشتمل تمام ریکارڈ طلب کر رکھے ہیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر کیس میں اب تک ہو چکے ٹرائل پر بھی سوال اٹھا رکھا ہے۔

دور وز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالتوں کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا تھا اور کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا