اسلام آباد(طلوع نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق فوادچودھری کی جیل میں سہولیات ، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق عدالت میں پیش ہوئے،
فواد چودھری کو جیل میں بہتر کلاس دیدی گئی، فیملی اور وکلا سے ملاقات کی بھی اجازت دیدی گئی،چیف کمشنر نے فوادچودھری کی درخواست پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔
عدالت نے فوادچودھری کو انکی اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی اور سابق وفاقی وزیر کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب، درخواست گزار کا وقار ملحوظ خاطر رکھا جائے،آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلا سے ملاقات سے روکا جاتا تھا۔






