چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا کیس، عمران خان کو جواب جمع کرانے کی مہلت مل گئی

0
174

اسلام آباد(طلوع نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں عمران خان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کمیشن نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار خالد محمود اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرگوہرکمیشن میں پیش ہوئے،

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہرنے جواب جمع کرانے کے لیے کمیشن سے وقت طلب کیا جس پر الیکشن کمیشن استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی گئی،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کیئے، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کیا جنہوں نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی، جس میں سابق وزیراعظم کو پارٹی قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا،

اس مقصد کے لیے درخواست گزار کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کوتوشہ خانہ کیس میں سزا ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ رواں برس اگست میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا کیوں کہ عدالت نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات چھپانے پر الیکشن کمیشن کی شکایت پر سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا