Saturday, November 16, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری

اسلام آباد(طلوع نیوز)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے،حکومت پاکستان کےاعلان سےقبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 02 دسمبر 2023 کو جانے والے 2597 افغان شہریوں میں 832 مرد، 678 خواتین اور 1087 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

02 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 404,909 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

افغانستان روانگی کے لیے 98 گاڑیوں میں 315 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔